اردو

urdu

ETV Bharat / international

Fire at Armenia Military Barracks آرمینیائی فوجی بیرک میں آگ لگنے سے پندرہ فوجی ہلاک - آتشزدگی سے آرمینیائی فوجی ہلاک

آرمینیا کی وزارت دفاع کے مطابق آرمی یونٹ کی انجینئر کمپنی کی بیرک میں آتشزدگی سے 15 فوجی ہلاک اور تین فوجی شدید طور سے زخمی ہوگئے، جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

At least 15 Soldiers dead in fire at Armenia military barracks
آرمینیائی فوجی بیرک میں آگ لگنے سے پندرہ فوجی ہلاک

By

Published : Jan 19, 2023, 4:09 PM IST

یریوان: آرمینیائی مسلح افواج کے ایک یونٹ کی بیرکوں میں آگ لگنے سے کم از کم 15 فوجی ہلاک ہو گئے۔ یہ آگ مشرقی آرمینیا کے صوبے گیغرکونک کے گاؤں ازات میں ایک فوجی بیرک میں لگی۔ حکام نے بتایا کہ سات فوجی زخمی بھی ہوئے، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک کی وزارت دفاع نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔وزارت دفاع کے مطابق جمعرات کی رات 12.30 بجے فوجی یونٹ کی انجینئرنگ اور سنائپر کمپنی کی بیرکوں میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ جس نے 104 مربع میٹر کے رقبے والی عمارت کو مکمل طور پر خاکستر کر دیا، جمعرات کی صبح تک آگ کو بجھا دیا گیا ہے۔

آرمینیا کے وزیر دفاع سورین پاپیکیان نے کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ آگ اس لیے بھڑک اٹھی کیونکہ فوجیوں نے چولہے کو جلانے کے لیے ایندھن کے لیے پٹرول کا استعمال کیا۔آرمینیائی وزیر اعظم نے اس حادثے کی وجہ سے سیکنڈ کور کے کمانڈر جنرل واگرام گریگوریان کو برطرف کردیا ہے، جو علاقے میں فورسز کے ایک گروپ کے انچارج تھے جس میں وہ یونٹ شامل ہے جہاں آگ لگی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ گیغرکونک علاقہ آذربائیجان سے متصل ہے، جو نگورنو کاراباخ پر آرمینیا کے ساتھ دہائیوں سے جاری تنازعہ میں پھنسا ہوا ہے، جو آذربائیجان کا حصہ ہے لیکن 1994 میں علیحدگی پسند جنگ کے خاتمے کے بعد سے آرمینیا کی حمایت یافتہ نسلی آرمینیائی افواج کے کنٹرول میں ہے۔ ستمبر 2020 میں شروع ہونے والی چھ ہفتوں کی شدید لڑائی میں، آذربائیجانی فوج نے آرمینیائی افواج کو شکست دی اور نگورنو کاراباخ میں کافی اندر تک منتقل ہو گئی، جس سے آرمینیا کو اس سال نومبر میں روس کی ثالثی میں ہونے والے امن معاہدے کو قبول کرنے پر مجبور کر دیا۔ گزشتہ برس ستمبر میں پھر سے اچانک جنگ چھڑ گئی، جس میں دونوں اطراف کے 155 فوجی مارے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details