پاکستان میں بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے پسنی اور اورماڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 14 فوجی جوان ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق پسنی سے اور ماڑہ جانے والی سیکیورٹی فورسز کی 2 گاڑیوں پر دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کردیا۔ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس حملہ میں 14 فوجی جوان ہلاک ہوگئے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
پاکستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر حملے میں 14 جوان ہلاک
پاکستان کے گوادر کے علاقے پسنی اور اورماڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 14 فوجی جوان ہلاک ہوگئے۔
Published : Nov 3, 2023, 10:41 PM IST
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے اسرائیل کیلئے 14.5 بلین ڈالر کا پیکج منظور کیا، شمالی کوریا کا فلسطین کی حمایت کا اعلان
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے گوادر میں پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کے واقعات قابل مذمت ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کے متعدد سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔