ساؤ پالو: شمالی برازیل میں ایمیزون ریاست کے اندرون شہر بارسیلوس میں ہفتہ کو ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی حکام نے یہ اطلاع دی۔ ایمیزون کے گورنر ولسن لیما نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "وہ تمام سیاح تھے جو مچھلی پکڑنے کے سفر پر جا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی جانکاری سے معلوم ہوا ہے کہ تمام سیاح برازیلین تھے۔
بتایا گیا ہے کہ پائلٹ کو بارسیلوس کے فشینگ ریزورٹ میں لینڈنگ کے لیے رن وے تلاش کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ تباہ ہونے والے طیارے ایمبیرئر ای ایم بی 110 بینڈیئرینٹے کمپنی کے مالک، منوس ایئروٹیکسی ایئرلائن نے ایک سوشل میڈیا بیان میں حادثے کی تصدیق کی ہے۔ بارسیلوس کے میئر ایڈسن مینڈس کے مطابق، شہری تحفظ کی ٹیموں کو 14 لاشیں ملی ہیں، جن میں 12 مسافر، پائلٹ اور کو پائلٹ شامل ہیں۔