اردو

urdu

By

Published : Feb 8, 2023, 1:32 PM IST

ETV Bharat / international

Pakistan Military Operation: پاکستان میں فوجی آپریشن میں 12 عسکریت پسند ہلاک

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 'انٹیلی جنس گزشتہ ایک ہفتے سے دہشت گردوں کی نقل وحرکت اورسرگرمیوں پرنظررکھے ہوئے تھی، دہشت گردوں کو فرار ہونے کے لیے گاڑی فراہم کر کے لالچ دی گئی، اس گاڑی کو بعد میں روکا گیا اوردہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔12 Terrorists Killed In Pakistan Military Operation

پاکستان میں فوجی آپریشن میں 12 دہشت گرد ہلاک
پاکستان میں فوجی آپریشن میں 12 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں فوج کی کارروائی میں بارہ دہشت گرد مارے گئے۔فوج کے بیان کے مطابق بدھ کے روز یہ اطلاع دی گئی۔ فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے اپنے بیان میں کہا کہ رات بھر کی کارروائی میں سلامتی دستوں نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 'انٹیلی جنس گزشتہ ایک ہفتے سے دہشت گردوں کی نقل و حرکت اور سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے تھی، دہشت گردوں کو فرار ہونے کے لیے گاڑی فراہم کر کے لالچ دی گئی، اس گاڑی کو بعد میں روکا گیا اور دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز یہاں آپریشن کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:War against Terrorism in Pakistan پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کا اہم شراکت دار ہے

واضح رہے کہ 30 جنوری کو پشاور کے ریڈ زون میں بدترین خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 100 افراد شہید ہوگئے تھے۔ خودکش دھماکے کی ذمہ داری ابتدائی طور پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کی تھی مگر بعدازاں اس نے حملے سے خود کو الگ کر دیا تھا۔ لیکن متعدد ذرائع نے پہلے ہی اشارہ دے دیا تھا کہ یہ حملہ دہشت گردوں کے مقامی گروپس کی طرف سے کیا گیا تھا۔

یو این آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details