بلوچستان کے دو اضلاع کیچ اور چاغی میں ہونے والے دو ٹریفک حادثات میں گیارہ افراد کی جانیں لے لیں۔ ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان نے بتایا کہ تربت کے علاقے سامی میں ایم ایٹ ہائی وے پر کار موٹرسائیکل سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل افراد اور کار میں سوار 5 افراد ہلاک ہوئے جب کہ تین زخمی ہوگئے۔ At Least 11 Killed In Bus Accident In Pakistan۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال پہنچادیا گیا۔
11 killed in two Road accidents: پاکستان میں ٹریفک حادثات میں گیارہ افراد ہلاک - پاکستان میں ٹریفک حادثات
بلوچستان کے دو اضلاع کیچ اور چاغی میں ہونے والے دو ٹریفک حادثات میں گیارہ افراد کی جانیں لے لیں۔ ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان نے بتایا کہ تربت کے علاقے سامی میں ایم ایٹ ہائی وے پر کار موٹرسائیکل سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو موٹرسائیکل افراد اور کار میں سوار 5 افراد ہلاک ہوئے جب کہ تین زخمی ہوگئے۔ At Least 11 Killed In Bus Accident In Pakistan
بتایا گیا ہے کہ مقامی اسپتال میں ان کی شناخت عنایت اللہ، نعمان اور مہرجان کے نام سے ہوئی۔ اس کے علاوہ ہلاک ہونے والی خواتین میں سائرہ عنبر، نذیر اور سرور بھی شامل ہیں، حادثے میں ہلاک ہونے والے دونوں موٹرسائیکل سواروں کا تعلق خضدار کے علاقے نال اور کار سوار وں کا تعلق پنجگور کے علاقے تسپ سے ہے۔
-
مزید پڑھیں:پاکستان: سڑک حادثے میں گیارہ افراد ہلاک
ٹریفک کا دوسرا حادثہ ضلع چاغی میں نوکنڈی کے مقام پر پیش آیا جہاں تیل بردار پک اپ دوسری پک اپ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جب کہ پانچ زخمی ہوگئے۔
یو این آئی