اردو

urdu

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے 11 کوہ پیما ہلاک

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 4, 2023, 3:39 PM IST

انڈونیشیا کے آتش فشاں پھٹنے سے 11 کوہ پیما ہلاک اور 12 سے زائد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ اتوار کو جب مغربی سماترا میں آتش فشاں پھٹا تو حکام کے مطابق اس علاقے میں 75 افراد موجود تھے۔ volcano erupts in Indonesia

11 dead, 12 missing after volcano erupts in Indonesia
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے 11 کوہ پیما ہلاک

جکارتہ: انڈونیشیا کے سماترا جزیرے پر ماراپی آتش فشاں کے پھٹنے سے تقریباً 11 کوہ پیماؤں کی موت ہوگئی اور کچھ دیگر لاپتہ ہیں۔ ایک مقامی ریسکیو افسر نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ پڈانگ سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ عبدالمالک نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 49 کوہ پیماؤں کو تلاش کیا گیا۔ وہ سب محفوظ ہیں اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ان میں سے کچھ گھر بھی لوٹ گئے۔ دوسرے مرحلے میں ہمیں 14 افراد ملے، جس میں سے تین زندہ بچ گئے اور 11 دیگر کی موت ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ کوہ پیما اُس وقت ایک فعال آتش فشاں کی زد میں آگئے جب وہ مغربی انڈونیشیا میں پہاڑ کے دامن میں جا رہے تھے۔ حکام نے کل 75 ریکارڈ شدہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے 100 کے قریب افراد کو تعینات کیا ہے۔ ماؤنٹ ماراپی آتش فشاں پھٹنے کے بعد تین ہزار میٹر راکھ کا کالم پھیل رہا ہے، جو آس پاس کے علاقے میں آتش فشاں کی راکھ اور چٹانیں پھیلا رہا ہے۔ حکام نے لوگوں کو مرکزی علاقے کے تین کلومیٹر کے دائرے میں خطرے والے علاقے میں جانے سے روک دیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق پیر کو ہونے والے ایک معمولی دھماکے نے امدادی کارکنوں کو اپنا کام معطل کرنے پر مجبور کر دیا۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details