اردو

urdu

ETV Bharat / international

Atlanta shooting امریکہ کے اٹلانٹا میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، پانچ زخمی - امریکہ میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، پانچ زخمی

امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں ایک شاپنگ ایریا کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کرنے والے تمام افراد کی عمر 15 سے 20 سال کے درمیان تھیں۔Atlanta shooting

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 27, 2022, 9:04 PM IST

جارجیا: امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں ایک شاپنگ ایریا کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس کے ترجمان جرمین ڈیئرلو نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ One killed and five injured in Atlanta shooting

پریس کو اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ہفتہ کے روز مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے کے قریب پیش آیا جب سکیورٹی اہلکاروں اور آف ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کا مظاہرہ کرتے اورکرفیو کے ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کچھ لوگوں کا ایک گروپ اٹلانٹا اسٹیشن کے باہرملا۔ یہ لوگ 17ویں اسٹریٹ میں گھس گئے اور شدید بحث کے درمیان انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ اس فائرنگ میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ پانچ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

فائرنگ کرنے والے تمام افراد کی عمر 15 سے 20 سال کے درمیان تھیں۔ ڈیئرلو نے کہا کہ جائے وقوع پر تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ فائرنگ کرنے والوں کی شناخت کی جاسکے۔ پولیس کا خیال ہے کہ فائرنگ کرنے والے دو افراد تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details