اردو

urdu

ETV Bharat / international

Russia Ukraine War: جنگ روکنے کے لیے پوتن سے بات کرتے رہیں گے: ایمانوئل میکرون

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ فرانس شروع سے ہی روس کے تئیں نرم نہیں رہا ہے اور نہ ہی اس کی تضحیک کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان سے بات کرنا میرا فرض بنتا ہے اور ہمیں اس کی ضرورت ہے، میں ایسا کرنے سے باز نہیں آؤں گا اور کسی بھی امن مذاکرات کے لیے ضروری ہے کہ مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کھلا رکھا جائے۔

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون

By

Published : Apr 8, 2022, 7:55 PM IST

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے جمعہ کو کہا کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو ختم کرانے کی ذمہ داری کے تحت روسی صدر ولودیمیر پوتن کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے۔ میکرون نے روزنامہ 'لی پیرسین' کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ "فرانس شروع سے ہی روس کے تئیں نرم نہیں رہا ہے اور نہ ہی اس کی تضحیک کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان سے بات کرنا میرا فرض بنتا ہے اور ہمیں اس کی ضرورت ہے۔ میں ایسا کرنے سے باز نہیں آؤں گا۔"Russia Ukraine War

انہوں نے کہا کہ کسی بھی امن مذاکرات کے لیے ضروری ہے کہ مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کھلا رکھا جائے۔دونوں رہنما حالیہ ہفتوں میں یوکرین میں تنازعات کے حل سے متعلق مسائل پر مسلسل رابطے میں ہیں۔مارچ کے دوسرے ہفتے میں روسی اور فرانسیسی صدور کے درمیان ہونے والی بات چیت میں یوکرین کے جوہری پلانٹس کی سکیورٹی پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔ فرانس کے صدارتی دفتر کی جانب سے پوتن کو یہ کال کی گئی۔ میکرون نے روسی صدر پر زور دیا کہ وہ یوکرین کے جوہری پلانٹس کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس، افریقی ساحلی خطے میں اپنی فوجی موجودگی میں تبدیلی لائے گا: میکرون

اس سے قبل یورپی یونین کونسل نے جمعہ کو کہا کہ یورپی یونین نے یوکرین میں روسی فوجی کارروائی کے جواب میں روس پر پابندیوں کے پانچویں پیکج کو منظوری دے دی ہے۔ کونسل نے اپنے بیان میں کہا،’’یورپی یونین نے یوکرین میں روسی فوجی کارروائی کے جواب میں روس پر پابندیوں کا پانچواں راؤنڈ لگایا ہے۔‘‘نئے پیکج کے تحت روسی حکومت اور معیشت پر دباؤ بنانے اور کریملن کے وسائل کو محدود کرنے سے متعلق اقدامات پر زور دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details