اردو

urdu

ETV Bharat / international

Blast in Yemen: یمن میں دھماکہ، ایک پولیس افسر ہلاک - مشرقی یمنی شہر سیون

یمن کے مشرقی شہر سیون میں ہوئے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار کی موت ہو گئی۔ اس حملے کی ذمہ داری کسی ینے ابھی قبول نہیں کی ہے۔

yemeni police officer killed in explosion in country's east
یمن میں دھماکہ،ایک پولیس افسر ہلاک

By

Published : Oct 12, 2021, 11:07 AM IST

Updated : Oct 12, 2021, 12:08 PM IST

مشرقی یمنی شہر سیون میں ہوئے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار کی موت ہوگئی۔

سیکیورٹی سروس سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ پیر کی شام صوبہ حضرموت کے دوسرے سب سے بڑے شہر سیون میں واقع ایک اسپتال کے باہر ایک کار دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے ایک پولیس افسر کی موت ہوگئی۔

اس دھماکے میں پولیس افسر کے علاوہ دو دیگر افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یمن: عدن کے گورنر کے قافلے میں دھماکہ، چھ افراد ہلاک



واضح رہے کہ یمن 2014 کے آخر سے خانہ جنگی میں الجھا ہوا ہے، جب ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے کئی شمالی صوبوں کا کنٹرول سنبھال لیا اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کو ہادی کی دارالحکومت صنعا سے نکالنے پر مجبور کیا۔

Last Updated : Oct 12, 2021, 12:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details