خبررساں ایجنسی کے مطابق عرب امارات فوج نے بدھ اور جمعرات کو عدن میں فضائی حملہ کئے تھے، متحدہ عرب امارات کے وزارت خارجہ کےمطابق شدت پسند تنظیموں سے وابستہ مسلح گروپوں کو نشانہ بنایا گیا، جو یمنی فوج کا حصہ ہیں، مسلح گروہ سعودی فوجی اتحاد کے لئے خطرہ ہیں۔ عالمی حمایت یافتہ منصور ہادی حکومت نے یو اے ای کا موقف مسترد کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ فضائی حملہ علیحدگی پسندوں کی حمایت میں کیے گئے، جن میں سرکاری فوج کے 40 اہلکار ہلاک اور 70 شہری زخمی ہوگئے۔
یواےای سرکاری فوج کو شدت پسندی سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے، یمنی صدر منصورہادی کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں اور فوجی تنصیبات پر حملوں میں یو اے ای کی منصوبہ بندی، مالی معاونت اور ملی بھگت شامل ہے، انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں سعودی عرب مداخلت کرے۔
خبررساں ایجنسی کےمطابق یواےای سعودی فوجی اتحاد میں شامل ہے، تاہم وہ شدت پسندوں کےخلاف زیرو ٹالرینس رکھتا ہے، یواے ای سمجھتا ہے کہ یمنی فوج کا ایک حصہ شدت پسند تنظیم الاصلاح پر مشتمل ہے جو اخوان المسلمون کےقریب ہے۔