اردو

urdu

ETV Bharat / international

یاسرعرفات کی بیوہ کا امارات سے اظہار معذرت

فلسطینی مقتدرہ کے سابق صدر یاسرعرفات کی بیوہ سھیٰ عرفات نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین امن معاہدے کے خلاف فلسطینیوں کے احتجاج پر امارات سے اظہار معذرت کیا ہے۔

yasser arafat's widow apologizes to uae
یاسرعرفات کی بیوہ سھیٰ کا امارات سے اظہار معذرت

By

Published : Aug 24, 2020, 7:13 AM IST

فلسطینی رہنما کی بیوہ سھیٰ عرفات نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے 'امن معاہدے' کے خلاف فلسطینیوں کے رد عمل پر امارات سے معذورت کیا۔

انھوں نے امارات سے معذورت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'میں فلسطینی عوام کی جانب سے امارات کے عوام اور ان کی قیادت سے ان کے قومی پرچم کو نذر آتش کیے جانے پر معذرت کرتی ہوں'۔

سھیٰ نے مزید کہا کہ 'اختلاف رائے میں دوستی کو نقصان پہنچانے کی اجازت ہرگز نہیں دینی چاہیے'۔

خبروں کے مطابق فلسطینیوں نے امن معاہدے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران مبینہ طور پر امارات کے قومی پرچم بھی جلا دیا تھا۔

واضح رہے کہ پچھلے ہفتے امارات اور اسرائیل کے مابین امن معاہدہ ہوا تھا، جس کی مختلف ممالک کی جانب سے ایک طرف جہاں ستائش کی گئی تھی وہیں کئی مسلم ممالک نے اس سے اختلاف بھی کیا تھا۔

سھیٰ عرفات نے اپنے مذکورہ پیغام کے ساتھ اپنے مرحوم شوہر اور امارات کے مرحوم حکمران شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کی ملاقات کی ایک تصاویر بھی شیئر کی ہے۔

مرحوم فلسطینی رہنما کی بیوہ کے مطابق عرب ملک نے ماضی میں بھی فلسطینی عوام کی مدد کی تھی اور آج بھی ان کی اور ان کے نصب العین کی حمایت برقرار ہے۔

خبروں کے مطابق سھیٰ عرفات نے مزید لکھا کہ 'اگر کسی فلسطینی کی جانب سے یو اے ای کے لوگوں کو کوئی تکلیف پہنچی ہے تو اس پر میں امارات کی قیادت اور عوام سے معافی مانگتی ہوں'۔

واضح رہے کہ سھیٰ 17 جولائی 1963 کو یروشلم میں ایک متمول رومن کیتھولک خاندان میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کی نابلس نشیں فیملی بعد ازاں راملہ منتقل ہو گئی تھی۔

سھیٰ کے والد داود الطویل آکسٹفورڈ کے تعلیم یافتہ بینکرتھے۔ ان کا مغربی کنارے اور اردن دونوں جگہ کاروبار تھا۔ سھیٰ کی والدہ ریموندا الطویل ادیبہ، شاعرہ اور صحافیہ تھیں۔

فلسطینی سیاسی کارکن ہونے کی وجہ سے انہیں کئی مرتبہ اسرائیل نے گرفتار بھی کیا تھا۔

سھیٰ پہلی مرتبہ 1985 میں عرفات سے ملی تھیں۔ 17 جولائی 1990 کو دونوں نے شادی کرلی۔ اس وقت سھیٰ 27 اور عرفات 61 برس کے تھے۔ یاسرعرفات طویل علالت کے بعد 2004 میں فلسطین کے ایک فوجی اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔

سھیٰ کی بڑی بہن نے بھی تنظیم ازادی فلسطین کے سفیر برائے فرانس ابراہیم سوس سے بیاہی گئی تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details