ایک جانب پوری دنیا کووڈ 19 کے لئے ویکسین تیار کرنے میں مصروف ہے تو وہیں اسرائیل کی ایک کمپنی نے دنیا کا سب سے مہنگا مساسک تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی کمپنی نے دنیا کا سب سے قیمتی کووڈ 19 ماسک تیار کیا یول کمپنی کے ذریعہ تیار شدہ کووڈ 19 ماسک کی قیمت 1.5 ملین ڈالر بتائی گئی ہے، جس میں 18 کیریٹ سونے اور 3608 قدرتی کالے اور سفید ہیرے کا استعمال کیا گیا ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق اسے لگانے میں لوگوں کو پوری سہولت ہوگی اور اس میں ڈسپوزیبل این 99 ماسک کو آسانی سے لگایا جا سکے گا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ماسک کو لاس اینجلس میں مقیم ایک کاروباری کی ہدایت پر تیار کیا گیا ہے اور اس کا شروعاتی آرڈر بھی ملا ہے تاکہ کووڈ 19 وبا کے درمیان یول کے امریکہ و اسرائیل میں کام کررہے 150 ملازمین کی مدد کی جا سکے۔