ترکی میں حالیہ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں طیب رجب اردگان کی پارٹی جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ نے کامیابی حاصل کی حالانکہ استنبول اور انقرہ میں پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
عالمی رہنماؤں کا طیب اردگان کو مبارک باد - وزیراعظم عمران خان
ترکی کے صدر طیب رجب اردگان کی پارٹی نے میونسپل کارپوریشن انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ انتخابات میں کامیابی پر عالمی سربراہان نے طیب اردگان کو مبارک باد پیش کی۔
تاہم میونسپل کارپوریشن انتخابات میں کامیابی پر عالمی سربراہان آزربائیجان کے صدر الحم عالیہ، سربیا کے وزیر اعظم الکزنڈر، فلسطین کے صدر محمود عباس اور ایران کے صدر حسن روحانی سمیت مختلف ممالک کے سربراہان نے طیب اردوگان کو مبارک باد پیش کی۔
وہیں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرکے طیب اردگان کو مبارک باد پیش کی۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان طیب رجب اردگان کو میونسپل کارپوریشن انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر پر مبارک باد پیش کرتا ہے۔ پاکستانی عوام آپ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔