اردو

urdu

ETV Bharat / international

سعودی عرب: خواتین کے حقوق کی کارکن لجین الھذلول رہا

سعودی عرب کی حکومت نے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کی مہم چلانے والی گرفتار کی گئی خاتون کارکن لجین الھذلول کو رہا کردیا۔

خواتین کو ڈرائیونگ
خواتین کو ڈرائیونگ

By

Published : Feb 11, 2021, 2:33 PM IST

سعودی عرب عالمی طور پر اپنی شناخت کو جمہوری بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ جس کے لیے وہ عالمی رہنماؤں کو خوش کرنے کے لیے روایت سے ہٹ کر فیصلے کررہا ہے۔ تازہ واقعہ میں سعودی عرب کی حکومت نے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کی مہم چلانے والی گرفتار کی گئی خاتون کارکن لجین الھذلول کو رہا کردیا۔

سعودی عرب: خواتین کے حقوق کی کارکن لجین الھذلول رہا

خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی حکام نے 31 سالہ لُجین الھذلول کو 10 فروری کو جیل سے آزاد کیا۔ آزاد کی گئی کارکن کی بہن لینا الھذلول نے ان کی گھر پہنچنے کی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کی بہن 3 سال بعد گھر پہنچ گئیں۔

لجین الھذلول کو دیگر چند خواتین کارکنان کے ہمراہ مئی 2018 میں ایک ایسے وقت میں گرفتار کیا گیا تھا جب کہ چند ہفتے بعد سعودی حکومت نے تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی تھی۔

سعودی عرب میں جون 2018 میں باضابطہ طور پر خواتین نے ڈرائیونگ کرنا شروع کردی تھی، تاہم حکومت نے 2017 میں خواتین کی ڈرائیونگ کی اجازت دی تھی۔ واضح رہے کہ لجین الھذلول ان چند خواتین میں شامل تھیں، جنہوں نے 2015 کے بعد خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کی مہم چلائی، تاہم انہیں دوسرے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

لجین الھذلول پر دہشت گردی اور شدت پسند تنظیموں سے روابط جیسے الزامات کے تحت گرفتار کرکے انہیں جیل میں ڈالا گیا تھا اور دسمبر 2020 میں انہیں سعودی عرب کی عدالت نے مجموعی طور پر 5 سال 8 ماہ کی سزا سنائی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details