شمالی عراق میں ایک سکیورٹی ناکے پر کار بم دھماکے میں ایک خاتون کی موت ہوگئی اور تین سکیورٹی افسر زخمی ہوگئے ہیں۔ سرکاری سکیورٹی میڈیا سیل نے منگل کو یہ اطلاع دی۔
عراق میں کار بم دھماکے میں ایک خاتون کی موت - تین سکیورٹی اہلکار زخمی
شمالی عراق میں ایک کار بم دھماکے میں ایک خاتون کی موت جبکہ تین سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
![عراق میں کار بم دھماکے میں ایک خاتون کی موت car blast](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-8639972-49-8639972-1598961529584.jpg)
car blast
میڈیا سیل نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع کے مطابق کرمک - تکرت راستے پر مریم بینک سکیورٹی ناکے پر ایک گاڑی میں دھماکہ ہوا ہے جس میں ایک خاتون کی موت ہوگئی اور تین سکیورٹی اہلکار زخمی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
افغانستان میں فضائی حملے میں آٹھ طالبان جنگجو ہلاک
جاپان : پانچ ممالک کے شہریوں کو داخلہ پابندیوں میں رعایت
'صدارتی انتخابات سے قبل امریکہ ۔ بھارت میں منی ٹریڈ ڈیل کا امکان'
ابھی تک کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے اس واقعہ کی ذمہ داری نہیں لی اور زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔