اردو

urdu

' سلیمانی کی موت کا بدلہ لیں گے'

By

Published : Jan 3, 2020, 6:51 PM IST

ایران کے سپریم رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی حملے پر زبردست ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجرموں سے اس کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

آیت اللہ خامنہ ای
آیت اللہ خامنہ ای

امریکی فوج نے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے پاس راکٹ حملے کے ذریعے ایران کے پاسداران انقلاب اسلامی گارڈ کے قدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کردیا۔

آیت اللہ خامنہ ای

اس سلسلے میں خامنہ ای نے کہا کہ 'سلیمانی کی موت کے بعد بھی ان کا کام اور ان کے دکھائے ہوئے راستے بند نہیں ہوں گے، جن لوگوں نے اپنے ہاتھ ان کے اور دیگر ہلاک شدگان کے خون سے رنگے ہیں ان سے ہر حال میں بدلہ لے کر رہیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف نے امریکہ کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔

جاوید ظریف نے ٹوئٹ کیا کہ 'امریکہ کے ذریعہ آئی ایس آئی ایس، النصرہ اور القاعدہ جیسے شدت پسند گروپ سے سب سے زیاد موثر طریقہ سے لڑنے والے جنرل قاسم سلیمانی کو نشانہ بنانا اور ان کا قتل کرنا بے حد خطرناک ہے اور بے وقوفی کی حرکت ہے، امریکہ کے اس اقدام کے انجام کی ذمہ داری اس کی خود ہوگی۔

اس درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر امریکی جھنڈے کی تصویر پوسٹ کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی وزارت دفاع پینٹاگن نے حملے کے کچھ دیر بعد اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع دی کہ ٹرمپ کے حکم پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔

پینٹاگن نے یہ بھی کہا ہے کہ 'ان کا مقصد ایران کے مستقبل میں حملے کے منصوبوں کو روکنا ہے، جبکہ ایران نے سلیمانی کی موت کا بدلہ لینے کی بات کہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details