اردو

urdu

ETV Bharat / international

ترکی میں خوفناک آتشزدگی، حکومت کو سازش کا شبہ - اردو خبر۔

ترک صدر نے کہا کہ اگر یہ ثابت ہوا کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے تو سازشی عناصر کا سینہ چیر دیں گے، چاہے اس کی کچھ بھی قیمت دینا پڑے۔

Wildfires ravage several parts of Turkey
ترکی میں خوفناک آتشزدگی، حکومت کو سازش کا شبہ

By

Published : Aug 1, 2021, 10:56 AM IST

ملک میں آگ لگنے کے واقعات میں ممکنہ سازش پر ترک صدر رجب طیب اردگان نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق صدر رجب طیب اردگان نے متاثرہ علاقوں کے دورے کئے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اشارے ملے ہیں کہ آگ لگنے کے واقعات کے پیچھے کوئی سازش ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ اگر یہ ثابت ہوا کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے تو سازشی عناصر کا سینہ چیر دیں گے، چاہے اس کی کچھ بھی قیمت دینا پڑے۔

اسی درمیان خبر ہے کہ ترکی میں جنگل میں آگ لگانے کے شک میں ایک شخص گرفتار کیا گیا ہے۔ ترکی کی پولیس کو شک ہے کہ گرفتار ملزم نے ہی جنگلوں میں آگ لگانے کی شروعات کی تھی، اس کے بعد یہ آگ وسیع علاقے میں پھیل گئی۔

واضح رہے کہ ترکی کے جنوبی علاقوں میں آتشزدگی کے باعث اب تک دو فائر فائٹرز سمیت 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

خیال رہے ترکی کی میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیاتھا کہ ملک میں خوفناک آتشزدگی کے تخریبی عناصر کار فرما ہیں اور یہ کہ آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی ہے۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details