آیت اللہ خامنہ ای نے بھارتی حکومت کو کشمیر میں مظلوم اور نہتے عوام کے خلاف جارحانہ پالیسی میں تبدیلی لانے کا مطالبہ کیا۔
ایرانی رہبر اعلی کا کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش انہوں نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ 'ایران کے بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات ہیں تاہم ایران کشمیری مسلمانوں کے لیے فکر مند ہے اور وہ بھارت سے معصوم شہریوں کو ان کو آئین میں حاصل حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بات کریں گے'۔
ایرانی رہبر اعلی کا کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
انہوں نے کہا کہ' مسئلہ کشمیر دراصل برطانیہ کی جانب سے انخلاء کے وقت جان بوجھ کر چھوڑا گیا تاکہ خطے میں اتحاد و اتفاق کا ماحول نہ بننے پائے۔'
آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ ' بھارت اور پاکستان کو الجھائے رکھنے کے لیے برطانیہ نے جان بوجھ کر مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کیا۔ کشیدہ حالات کو طول دینے کے لیے برطانیہ نے مسئلہ کو بغیر حل کے رہنے دیا۔'
واضح رہے کہ 5 اگست کو جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد وادی کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ، براڈ بینڈ، کیبل ٹیلی ویژن اور تمام مواصلاتی رابطے کو بند کر دیا گیا تھا۔