اردو

urdu

ETV Bharat / international

وستارا: دہلی سے شارجہ کے لیے براہ راست پرواز - دہلی سے شارجہ کے لیے پرواز

معروف ایئر لائنز کمپنی وستارا نے اپنے آفیشیل ٹویٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ نئی دہلی سے براہ راست شارجہ کے لیے پروازیں جلد شروع کی جائیں گی۔

vistara will be start direct flight from Delhi to Sharjah
دہلی سے شارجہ کے لیے براہ راست پرواز

By

Published : Jan 11, 2021, 9:01 PM IST

ٹاٹا گروپ اور سنگاپور ایئر لائنز کی مشترکہ کمپنی وستارا 20 جنوری 2021 سے دہلی اور شارجہ کے درمیان روزانہ براہ راست پروازیں شروع کرے گی۔


دبئی کے بعد شارجہ متحدہ عرب امارات میں وستارا کی دوسری منزل ہوگی۔

ائیر لائنز کمپنی وستارا کا ٹوئٹ

کمپنی نے آج کہا کہ وہ اس راستے پر ایئربس اے 320 نیو طیارے چلائے گی۔

مزید پڑھیں:'ستمبر 2021 تک 13.5 فیصد ہوسکتی ہے بینکوں کا این پی اے'

وستارا کے سی ای او لیسلی تھنگ نے بتایا کہ بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہوائی سفر کے لئے طلب بہت زیادہ ہے۔ ہم مسافروں کو بہترین سفر کا تجربہ کرانے کے لئے پرعزم ہیں۔


اس روٹ پر سفر کے لئے ٹکٹ کمپنی کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ساتھ ساتھ ٹریول ایجنٹوں کے ذریعے بھی بک کی جاسکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details