وہائٹ ہاوس کے مطابق سعودی عرب اور فلسطین میں آباد مختلف کمیونٹیز کو ترقی کے دھارے میں جوڑنے کے لیے اس منصوبے کی شروعات کی گئی ہے۔
بحرین میں امریکہ کی جانب سے اکنامک ورکشاپ - امریکہ
'مڈل ایسٹ پیس پلان'کے تحت آئندہ ماہ جون میں بحرین کے اندر امریکہ کی جانب سے اکنامک ورکشاپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

بحرین میں امریکہ کی جانب سے اکنامک ورکشاپ
وہائٹ ہاوس کے مطابق'حکومت، لیڈران اور تاجروں کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے کہ وہ اس میں شریک ہوں اور اپنے خیالات کا اظہار کریں جس کے ذریعے سے پرامن معاہدہ کی پاسداری کی جاسکے'۔
قابل ذکر ہے کہ یہ دو روزہ ورکشاپ آئندہ ماہ 25 سے بحرین کے منامہ میں منعقد کیا جائے گا۔
یہ ورکشاپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن معاہدے کے تحت منعقد کیا جارہا ہے۔