مصری رہنما کے دفتر نے بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر نے بدھ کو مصری صدر کے ساتھ بات چیت کی، جس میں علاقائی کشیدگی اور واشنگٹن اور اس کے مشرق وسطی کے اتحادی کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر اور مصری وزیرخارجہ کے درمیان مذاکرات امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے ساتھ قاہرہ میں یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب بائیڈن انتظامیہ نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی حکومت پر دباؤ ڈالا کہ وہ اختلاف رائے کے خلاف اپنا کریک ڈاؤن بند کرے۔
امریکہ نے رواں ماہ کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ وہ انسانی حقوق کے خدشات کے پیش نظر مصر کو دی جانے والی 130 ملین ڈالر کی فوجی امداد روک دے گا۔
مصری وزیر خارجہ سمیع شکری نے مذاکرات میں شرکت کی، انھوں نے جیک سلیوان سے یمن میں جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرتے ہوتے ہوئے تبادلہ خٰال کیا کیونکہ ابھی جلد ہی جیک سلیوان سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دوروں سے واپس آئے ہیں۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ مذاکرات میں یہودی ریاست اور حماس عسکری گروپ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کی کوششوں پر بھی توجہ دی گئی۔