خرطوم: امریکہ سوڈان کو دہشت گردوں کی مدد کرنے کے الزام میں بلیک لسٹ ممالک کی فہرست سے باضابطہ ہٹانے کا اعلان کیا۔ خبر رساں ایجنسی سنہوا کے مطابق 45 دن تک جاری رہنے والا نوٹیفکیشن کی میعاد ختم ہو گیا ہے اور امریکی وزیر خارجہ نے سوڈان کو دہشت گردوں کی مدد کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکالنے کے لیے ایک نوٹیفکیشن پر دستخط کیے ہیں۔
غور طلب ہے کہ امریکہ نے سوڈان کے ساتھ تعلقات میں یہ بنیادی تبدیلی سوڈان کا اسرئیل کو تسلیم کرنے کے فوراً بعد سامنے آیا ہے۔ امریکہ کے اس فیصلے سے سیاسی بحران کا شکار اور معاشی مشکلات میں گھرے سوڈان کے لیے امداد کی حصولی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے راستے کھلیں گی'۔
واضح رہے کہ 23 اکتوبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ افریقی ملک تنزانیہ اور کینیا میں سنہ 1998 میں امریکی سفارت خانوں کے بم دھماکوں کے متاثرین کے لیے 335 ملین ڈالر مصالحت کی رقم جمع کرنے کے بعد سوڈان کو دہشت گرد ممالک کی فہرست سے نکال دیا جائے گا۔