اردو

urdu

ETV Bharat / international

عراق میں متعین ایرانی سفیر کے خلاف پابندی عائد - امریکی محکمہ خزانہ

ایرانی سفیر کے علاوہ امریکی محکمہ خزانہ نے پانچ ایرانی اداروں پر بھی پابندی عائد کی ہے، اس کا الزام ہے کہ وہ امریکی صدارتی انتخابات 2020 میں دخل اندازی کر رہے ہیں۔

us imposes sanctions against iranian ambassador to iraq
عراق میں متعین ایرانی سفیر کے خلاف پابندی عائد

By

Published : Oct 23, 2020, 5:54 PM IST

امریکی محکمہ خزانہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 'امریکہ نے عراق میں موجود ایرانی سفیر پر پابندیاں عائد کردی ہیں'۔

آج امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثے (او اے ایف اے سی) ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور القدس فورس (آئی آر جی سی-کیو ایف) اور عراق میں ایران کے سفیر جنرل ایراج مسجدی کے خلاف پابندی عائد کی۔

بہ شکریہ ٹوئٹر

مسجدی کا عہدہ آئی آر جی سی کے خلاف امریکی انسداد دہشت گردی کی پابندیوں کے تحت ہے۔ جس پر امریکہ دعوی کرتا ہے کہ وہ ایک 'عسکریت پسند' تنظیم ہے۔

محکمہ خزانہ کا الزام ہے کہ 'مسجدی مبینہ طور پر مقتول ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے سلسلے میں کئی خفیہ راز رکھتے ہیں۔

'وہ عراق میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کی تربیت اور مالی اعانت کی نگرانی بھی کرتے ہیں'۔

بہ شکریہ ٹوئٹر

مزید برآں امریکہ کا دعوی ہے کہ مسجدی نے آئی آر جی سی کی القدس فورس کو فنڈ دینے کے لئے بطور سفیر اپنا کردار بھی ادا کیا'۔

ایرانی سفیر کے علاوہ محکمہ خزانہ نے پانچ ایرانی اداروں پر بھی پابندی کی بات کہی ہے، اس کا الزام ہے کہ وہ امریکی صدارتی انتخابات میں دخل اندازی کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details