اردو

urdu

ETV Bharat / international

افغانستان کی حالت کا ذمہ دار امریکہ: ایران - Welcome statement

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کے لئے امریکہ کو مورد الزام قرار دیا ہے۔

Iran
ایران

By

Published : Aug 31, 2021, 10:08 PM IST

مقامی میڈیا نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں مسٹر حسین امیر عبداللہیان نے پیر کے روز کہا کہ امریکہ افغانستان کے تمام مسائل کی جڑ ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان عوام بغیر کسی غیر ملکی مداخلت کے اپنے فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور وہاں بننے والی جامع حکومت کو ایران کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہندوستان نے طالبان کو اپنی تشویش سے آگاہ کیا: دیپک متل

قابل ذکر ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج اور امریکی فوجیوں کے انخلاء کی تاریخ امریکہ نے 31 اگست مقرر کی تھی، لیکن یہ انخلا ایک دن پہلے یعنی 30 اگست کو مکمل کرلیا گیا تھا۔ اس کے بعد امریکہ نے کہا کہ اب افغانستان مکمل طور پر مستقل اور خود مختار ہو گیا ہے اور طالبان نے اس کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details