اردو

urdu

ETV Bharat / international

UNRWA helped in Gaza: یو این آر ڈبلیو اے نے غزہ میں گھروں کی مرمت میں مدد کی

اقوام متحدہ کی ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ اس سال جنوری سے اپریل تک، 602 جزوی طور پر تباہ شدہ گھروں کی مرمت کے لیے شیلٹر کیش امداد اور خطے میں 555 خاندانوں کی مدد کے لیے 1.9 ملین ڈالر مختص کیے ہیں۔

UNRWA helped in Gaza
UNRWA helped in Gaza

By

Published : Feb 1, 2022, 1:45 PM IST

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں UN Relief and Works Agency for Palestinian Refugees نے پیر کے روز اعلان کیا کہ اس نے مئی 2021میں اسرائیل-فلسطینی تنازعہ Israeli-Palestinian conflict کے دوران تباہ ہونے والے غزہ کی پٹی میں مکانات کی مرمت میں مدد کرنا شروع کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ اس سال جنوری سے اپریل تک، 602 جزوی طور پر تباہ شدہ گھروں کی مرمت کے لیے شیلٹر کیش امداد اور خطے میں 555 خاندانوں کی مدد کے لیے 1.9 ملین ڈالر مختص کیے ہیں۔

یو این آر ڈبلیو اے نے کہا کہ اس کی ٹیموں نے تقریباً 700 نئے خاندانوں سے رابطہ کیا ہے تاکہ وہ 15 لاکھ ڈالر تک کی مرمت کے لیے سائن اپ کر سکیں، جو اگلے ہفتے بینکوں کے ذریعے تقسیم کیے جائیں گے۔

مئی 2021 میں مصر نے ثالثی کی، جس سے اسرائیل اور غزہ کی پٹی میں حماس کی قیادت میں جاری گیارہ روزہ جنگ ختم ہوئی، اس دوران تقریباً 250 فلسطینی اور 13 اسرائیلی مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:lives of gaza family: تباہ مکانات پر کیسے گزر رہی غزہ شہریوں کی زندگی

اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے درجنوں عمارتوں پر بمباری Israeli warplanes bomb dozens of buildings کی جس سے 1,650 مکانات مکمل طور پر تباہ اور غزہ کی پٹی میں 60,000 مکانات کو شدید اور درمیانے درجے کا نقصان پہنچا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details