اقوام متحدہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے پیر کو شامی سرحد کے قریب زاتاری پناہ گزیں کیمپ کا دورہ کیا۔ کیلی ٹی کلیمنٹس نے عہدیداروں اور انسانی حقوق کے کارکنان سے ملاقات کی اور کیمپ کے اندر کئی مراکز کا دورہ کیا کیونکہ انہیں ویکسینیشن ڈرائیو، روزگار مرکز کی خدمات اور پیشہ ورانہ تربیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی تھی۔
اقوام متحدہ کی عہدیدار نے اردن میں پناہ گزیں کیمپ کا دورہ کیا اردن میں یو این ایچ سی آر نے رواں سال کے لیے اپنے 400 ملین ڈالر کے سالانہ بجٹ میں سے 200 ملین ڈالر حاصل کئے ہیں۔
کلیمنٹس نے کہا کہ "ہمیں پوری رقم کو محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہاں اردن میں پناہ گزینوں کی ضروریات کو پورا کرنے کا یہی ایک واحد راستہ ہے۔" اردن میں چھ لاکھ پچاس ہزار شامی پناہ گزیں رہتے ہیں۔
اردنی حکام نے کہا ہے کہ اردن میں 13 لاکھ شامی پناہ گزین ہیں، جن میں سے تقریباً نصف مہاجر ایجنسی کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہیں۔
افغانستان میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے، کلیمنٹس نے پڑوسی ممالک سے اپنی سرحدیں کھلی رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ "بدقسمتی سے نقل مکانی جاری ہے اور یہ بہت زیادہ ہورہی ہے۔" انہوں نے کہا کہ "صرف جولائی میں ایک لاکھ بیس ہزار نئے بے گھر ہوئے ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں: اردن: عمان میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ
واضح رہے کہ طالبان نے پندرہ اگست کو افغانستان کے دارالحکومت پر قبضہ کرلیا تھا اور آج جب امریکی اور نیٹو افواج کا 20 سالوں بعد مکمل انخلاء ہوگیا تو طالبان نے ملک میں امن بحال کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ لیکن اس کے باوجود بھی ایک بڑی آبادی نقل مکانی پر مجبور ہے۔