فلسطین کے غزہ شہر میں اسرائیل کے ذریعہ بین الاقوامی میڈیا ادارے کی آفس کو فضائی حملے میں تباہ کیے جانے پر اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انتونیو گٹیرس فکر مند ہیں۔
انتونیو گٹیرس کے ترجمان ڈوجرک نے کہا کہ جنرل سکریٹری شہریوں کی اموات سے پریشان ہیں۔ گذشتہ رات اسرائیل کے فضائی حملے میں بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے دس لوگوں کی موت ہوگئی۔
سکریٹری جنرل نے سبھی فریقوں سے کہا کہ شہریوں اور میڈیا ادارے کو کسی بھی طرح نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، اسے ہر قیمت پر گریز کرنا چاہیے۔
اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کے بیان آنے کے بعد اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے ایک 15 منزلہ عمارت پر حملہ کیا جس میں کئی بین الاقوامی میڈیا ادارے الجزیرہ اور ایف پی سمیت دیگر ادارے کی آفس موجود ہیں۔ حملہ سے پہلے آفس خالی کرنے کے لیے وقت دیا گیا۔
اسرائیل کے حملے میں فلسطین کے 140 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جس میں 40 بچے شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے حملے میں 1300 سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
معلوم ہو کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان اس وقت تنازع شروع ہوا جب مشرقی یروشلم میں متعدد فلسطینی خاندانوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے کی کوشش کی۔