اردو

urdu

ETV Bharat / international

UAE Cargo Ship Sinks in Persian Gulf: متحدہ عرب امارات کا مال بردار جہاز خلیج فارس میں ڈوب گیا

متحدہ عرب امارات کا ایک مال بردار جہاز خراب موسم کے باعث خلیج فارس میں ڈوب گیا۔ UAE Cargo Ship Sinks in Persian Gulf جہاز پر سوار عملے کے 30 ارکان میں سے 28 کو بچا لیا گیا ہے جب کہ دو افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔

UAE flagged cargo ship sinks in Persian Gulf off Iran
متحدہ عرب امارات کا مال بردار جہاز خلیج فارس میں ڈوب گیا

By

Published : Mar 17, 2022, 7:58 PM IST

متحدہ عرب امارات کا ایک مال بردار جہاز جمعرات کو خلیج فارس میں خراب موسم کی وجہ سے ڈوب گیا۔ UAE Cargo Ship Sinks in Persian Gulf

حکام نے بتایا کہ امدادی کارکن عملے کے تمام 30 ارکان کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سلیم المکرانی کارگو کمپنی کے آپریشنز مینیجر کیپٹن نذار قدورہ نے بتایا کہ السالمی 6 خراب موسم اور طوفان کی وجہ سے ڈوب گیا۔

انہوں نے کہا کہ امدادی کارکنوں نے عملے کے 16 ارکان کو بچا لیا ہے۔ دیگر 11 ارکان نے خود اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئے جبکہ ایک شخص کو قریب ہی موجود ٹینکر نے بچایا۔ عملے کے دو ارکان اب بھی لاپتہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عملے کے ارکان میں سوڈان، بھارت، پاکستان، یوگانڈا، تنزانیہ اور ایتھوپیا کے شہری شامل تھے۔ یہ جہاز کار اور دیگر اشیاء لے کر عراق جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Fire in a cargo ship: کارگو جہاز میں آگ لگنے سے ہزاروں آڈی، پورش، لیمبوروگھینی اور بینٹلے کاروں کے تباہ ہونے کا خدشہ

سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی آر این اے نے کہا کہ جہاز اسلویہ ساحل سے تقریباً 50 کلومیٹر دور تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ایرانی امدادی کارکن جہاز تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امریکی بحریہ کے 5ویں بحری بیڑے نے، جو مشرق وسطیٰ میں گشت کرتی ہے، نے ابھی تک کسی بھی طرح کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

خلیج فارس تجارت کے لیے ایک اہم سمندری راستہ ہے۔ اس راستے پر بحری جہازوں کا غرق ہونا ایک نادر واقعہ ہے۔ حالانکہ علاقے میں طوفان آتے رہتے ہیں اور موسم بدستور خراب ہوتا رہتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details