عراقی سیکیورٹی فورسز کے مطابق دو راکٹ بغداد کے گرین زون کے اندر امریکی سفارت خانے کے قریب گرے، جہاں سرکاری محکمہ جات اور غیر ملکی سفارت خانہ واقع ہیں۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا ہے کہ 'امریکی سفارت خانہ بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ہے۔ اس طرح کے حملوں کے نتیجے میں عام شہریوں کو جانی نقصان نہیں ہوتا ہے۔ کیونکہ یہاں عام شہریوں کا داخلہ ممنوع ہے'۔
عراق: امریکی سفارت خانے کے قریب راکٹ حملے عراقی مسلح افواج کے مشترکہ کمانڈرنے کہا کہ 'وزیر اعظم مصطفی القدیمی نے ایسے حملوں کی روک تھام کے لئے خصوصی کمیٹیوں کے قیام کا حکم دیا ہے'۔
بتایا جارہا ہے کہ گرین زون کبھی کبھار راکٹ حملوں کا شکار ہوجاتا ہے کیونکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں فوجی فیلڈ سے متصل سرکاری عمارتیں اور غیر ملکی سفارت خانے واقع ہیں۔ اس طرح کے واقعات کے نتیجے میں عام شہریوں کا کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوتا ہے۔