اردو

urdu

ETV Bharat / international

عراق: حملے میں دو افسر اور ایک سرحدی گارڈ ہلاک - عراقی مشترکہ آپریشن کمانڈ

عراقی فوج نے اطلاع دی ہے کہ عراق میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے تشدت پسندوں کے دوحملوں میں دو عراقی افسر اور ایک سرحدی محافظ کی موت ہوگئی۔

two officers and a border guard killed in attack in iraq
عراق: حملے میں دو افسر اور ایک سرحدی گارڈ ہلاک

By

Published : Jul 29, 2020, 12:59 PM IST

عراقی مشترکہ آپریشن کمانڈ نے بیان جاری کرکے کہا کہ 'ایک معاملے میں 29 ویں بریگیڈ کے بریگیڈیئر جنرل احمد ال لامی کی ہیت علاقے میں آئی ایس شدت پسندوں کا تعاقب کرنے کے دوران موت ہوگئی'۔

انھوں نے بتایا ہے کہ 'آئی ایس کے شدت پسند ہیت میں فوج کی چوکی پر حملہ کرکے فرار ہورہے تھے تبھی ال لامی ان عسکریت پسندوں کو پکڑنے کے لئے ان کے پیچھے گئے'۔

آپریشن کمانڈ کے مطابق 'عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک افسرکی موت اور دو فوجی زخمی ہوگئے'۔

ایک دیگر حملے میں شدت پسندوں نے عراق۔ سعودی عرب سرحد پر ارار کراسنگ میں عراقی سرحدی گارڈ پیٹرول پر گولی باری کی جس میں ایک گارڈ کی موت اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ ہشام الہاشمی کو بھی ایک حملے میں اسی طرح ہلاک کیا گیا۔

ہشام الہاشمی عراق کے ٹی وی چینلز کا بہت معرف چہرہ تھے۔ وہ سکوریٹی معاملات کے بھی ایکسپرٹ تھے۔ انہیں سرکاری عہدیداروں، صحافیوں اور تحقیق کاروں کی جانب سے ٹی وی چینلز پر رائے زنی کے لیے مدعو کیا جاتا تھا۔



عراق کے تجزیہ کار، جو داعش اور دیگر عسکریت پسند تنظیموں کے معاملات پر عبور رکھتے تھے انہیں پیر کو دارالحکومت بغداد میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details