عراق کے دارالحکومت بغداد میں موجود امریکی سفارت خانہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کیبل ٹی وی چینل کے صحافی احمد عبدالصمد اور فاکس نیوز کے کیمرہ مین سفا گھالی کو نامعلوم افراد نے ہلاک کر دیا ہے۔
وہیں عینی شاہد نے الجزیرہ ٹی وی چینل کو بتایا کہ 'ایک گاڑی نے ان صحافیوں کا پیچھا کیا اور فائر کیا، جس سے یہ ہلاک ہو گئے ہیں۔'
امریکی سفارت خانہ کی طرف سے اس حملے کی مذمت کی گئی اور اسے بزدلانہ حملہ قرار دیا ہے۔
سفارت خانہ کی طرف سے یہ کہا گیا ہے 'عراق میں اغوا، پریس کے لوگوں کی ہلاکت اور سماجی کارکنان کو ہلاک کرنا بالکل غلط ہے اور اس کی سزا ہلاک کرنے والوں کو ضرور ملنی چاہیے'۔
مزید پڑھیے:- ہیرو موٹر اسپورٹز ریلی ٹیم کے ریسر کی موت
مزید پڑھیے:- امریکہ: عراقی اڈے پر تازہ ترین حملے کی مذمت
مزید پڑھیے:- عراقی ایئر بیس پر 6 راکٹز سے حملہ
سفارت خانہ کی طرف سے مزید کہا گیا ہے 'عراق حکومت کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ ملک میں بولنے کی آزادی، اورصحافیوں کی حفاظت کو یقینی بنائے تاکہ ملک میں عام لوگ امن سے رہ سکیں'۔
عرب ممالک میں لگاتار صحافیوں کا قتل کیا جا رہا ہے، اس سے پہلے واشنگٹن پوسٹ کے کالمنسٹ جمال خشوگی کو استنبول میں موجود سعودی قونصل خانہ میں قتل کر دیا گیا تھا۔