ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے کہنے پرافغان مہاجرین کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔ ترک صدر نے کہا ہے کہ افغانستان میں مغربی ممالک کے لئے کام کرنے والے افغانوں کو ترکی میں پناہ نہیں دے سکتے، ہمیں افغانستان میں یوروپی یونین کے مشن کے مقامی ملازمین کو پناہ دینے کی درخواست ملی ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے رکن ممالک نے ان افراد کے چھوٹے سے گروہ کیلئے اپنے دروازے کھولے ہیں جنھوں نے ان کے لیے کام کیا ہے، یہ اُمید نہ رکھی جائے کہ ترکی تیسرے ملکوں کی ذمے داری اٹھائے گا، ترکی پہلے ہی 5 لاکھ مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے۔ اس لیے مزید مہاجرین کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ یوروپی یونین کا ترکی سے زیادہ تارکین وطن کی میزبانی کی توقع رکھنا غیر حقیقی ہے۔