انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والی تنظیم نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ترکی نے ڈرون حملوں سے شام کے جبل الزاویہ اور الاحمدیہ کیمپ میں شامی فوج کے اڈوں پر حملے کئے۔
برطانوی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں میں ترکی کی جانب سے اس طرح کے حملوں میں شامی حکومت کے تقریباً 93 فوجیوں اور حکومت حامی جنگجوؤں کی موت ہو گئی ۔
اس سے پہلے اسٹیٹ نیوز ایجنسی نے بتایا تھا 'شامی فوج نے ادلب میں ترکی کے تین ڈرون مار گرائے ہیں اور ترکی نے شام کے دو لڑاکا طیاروں کو تباہ کر دیا ہے'۔