اردو

urdu

ETV Bharat / international

شام میں آپریشن کے لیے ترک فوج کی تیاریاں مکمل

ترک افواج نے شام کے شمال مشرقی علاقے میں آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور کسی بھی وقت ترک فورسز شام کے سرحدی علاقے میں داخل ہوسکتی ہیں۔

شام میں آپریشن کے لیے ترک فوج کی تیاریاں مکمل

By

Published : Oct 9, 2019, 2:10 PM IST


میڈیا رپورٹوں کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان کے معاون کمیونی کیشن ڈائرکٹر کا کہنا ہے کہ ترک اور شامی باغی فورسز جلد شام میں آپریشن کا آغاز کریں گی۔

ترک فورسز شام کی ریبل فری سیرین آرمی کے ساتھ مل کر شام کی سرحد جلد پار کریں گی۔ اس موقع پر ترکی نے اپنا بھاری جنگی ساز و سامان علاقے میں پہنچا دیا ہے۔

ترکی کا کہنا ہے کہ وہ شامی علاقے میں واپس جانے والوں کے لیے سیف زون قائم کرنا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان 13 نومبر کو امریکہ کا دورہ بھی کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details