اردو

urdu

ETV Bharat / international

ترکی: صدر ایردوان کے قدرتی گیس کے معاملے کی عالمی پریس میں وسیع بازگشت - قدرتی گیس کے مژدے

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی کے بحیرہ اسود کے علاقے میں 135 ارب مکعب میٹر قدرتی گیس دریافت کی تلاش کی گئی ہے۔

Turkey
Turkey

By

Published : Jun 5, 2021, 7:35 PM IST

ترکی کے گزشتہ سال گیس کے دریافت کے بعد بحر اسود میں گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جس کی باز گشت عالمی میڈیا میں سنائی دے رہی ہے۔

ترکی میڈیا کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے بحیرہ اسود میں قدرتی گیس کے ذخائر کے مژدے کی عالمی پریس میں وسیع پیمانے کی باز گشت سنائی دی ہے۔رائٹرز نیوز ایجنسی نے اس پیش رفت کو بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کیا

اس خبر کے مطابق صدر ایردوان نے کہا ہے ‘ترکی کے بحیرہ اسود کے علاقے میں 135 ارب مکعب میٹر قدرتی گیس دریافت کی تلاش کی گئی ہے’۔

امریکی ایسوسیئٹیڈ پریس نے اطلاع دی ہے کہ ترکی نے بحیرہ اسود میں قدرتی گیس دریافت ہونے کا اعلان کیا ہے۔ تو اس سے قبل 405 ارب مکعب میٹر قدرتی گیس دریافت ہونے کی بھی یاد دہانی کرائی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ ”ایردوان نے بحیرہ اسود میں قدرتی گیس کی ایک نئی دریافت ہونے کا اعلان کیا ہے۔“ کے عنوان کے تحت خبر نشر کی ہے۔ جرمن در اشپیگل نے بھی اپنے قارئین کے لیے لکھا ہے کہ ترکی میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو گئے۔ صدر ایردوان کے بیانات بوسنیا ہرزیگوینیا کے ایجنڈے میں بھی شامل ہوئے ہیں۔

اس ملک کی نیوز ویب سائٹ اوسلو بود جینجے نے اطلاع دی ہے کہ ایردوان نے ترکی کی ساکھ کو مزید بلند کیا ہے، ترک صدر نے قوم کو ایک اور مژدہ دیا ہے۔ اسی خبر میں گزشتہ برس بحیرہ اسود میں 405 ارب مکعب میٹر قدرتی گیس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ یہ سال 2020 کی عظیم ترین دریافت تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details