اردو

urdu

By

Published : Jun 13, 2020, 1:25 PM IST

ETV Bharat / international

ترکی نے لیبیا میں سیاسی حل کی حمایت کی

ترکی لیبیا کے بحران کے حل کے پیش نظر سیاسی حمایت کرنے کے حق میں ہے۔ ترکی کے صدر دفتر کے ترجمان ابراہیم قالین نے یہ اطلاع دی۔

ترکی نے لبیا میں سیاسی حل کی حمایت کی
ترکی نے لبیا میں سیاسی حل کی حمایت کی

برلن کے دورے سے واپس لوٹے ترکی کے صدر دفتر کے ترجمان ابراہیم قالین نے جمعہ کے روز نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا 'لیبیا کے بحران کا حل فوج کے بجائے 'سیاسی' ہونا چاہئے اور ترکی اس مسئلے کی سیاسی حمایت کرتا ہے'۔

انہوں نے انقرہ کا لیبیا کی اقوام متحدہ سے منظور شدہ حکومت کے قومی معاہدے کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

قالین نے کہا کہ 'ترکی لیبیا میں جنگ بندی کی کوشش کرنے والی کسی بھی پہل کو کمزور نہیں کرے گا لیکن یہ دیکھنا ضروری ہے کہ یہ پہل کہاں سے ہوتی ہے اور اس کا مقصد کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'لیبیا میں عدم استحکام نیٹو اور یورپ کی سلامتی کو متاثر کرے گا۔ لیبیا سنہ 2011 میں سابق رہنما معمر قذافی کے بے دخل ہونے اور ان کے قتل کے بعد سے خانہ جنگی کا شکار ہو گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details