اردو

urdu

ETV Bharat / international

ترکی میں سماجی کارکن کوالا کی رہائی کے معاملے پر 10 غیر ملکی سفیر طلب - regarding social activist Koala case

وزارت نے کہا کہ عدلیہ میں چل رہے کیس کے بارے میں مشترکہ بیان سفارتی طریقوں کے برعکس اور ناقابل قبول ہے۔ وزارت نے امریکہ سمیت 10 ممالک کے سفیروں کو طلب کیا۔

Turkey summons 10 foreign ambassadors regarding social activist Koala case
ترکی میں سماجی کارکن کوالا کی رہائی کے معاملے پر 10 غیر ملکی سفیر طلب

By

Published : Oct 20, 2021, 10:00 AM IST

ترکی کی وزارت خارجہ نے منگل کو جیل میں بند سماجی کارکن اور تاجر عثمان کوالا کی رہائی کے لئے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے امریکہ سمیت 10 ممالک کے سفیروں کو طلب کیا۔

وزارت نے کہا کہ عدلیہ میں چل رہے کیس کے بارے میں مشترکہ بیان ’’سفارتی طریقوں کے برعکس اور ناقابل قبول ہے‘‘۔

وزارت خارجہ کے ایک تحریری بیان کے مطابق وزارت کے عہدیداروں نے سفیروں کو بتایا کہ ان کا یہ قدم ’ قانونی عمل کو سیاسی بنانے کی کوشش کرتا ہے ، ترک عدلیہ پر دباؤ ڈالتا ہے اور عدلیہ کی آزادی کی خلاف ورزی کرتا ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان حکمرانوں کے وفد کی ترکی کے وزیر خارجہ سے ملاقات

ترک حکام نے سفیروں کو بتایا کہ ان کے پاس ایک ’غیر مہذب اور دوسرے درجے کا نقطہ نظر‘ ہے، کیونکہ وہ صرف ترکی سے متعلق معاملات پر توجہ مرکوز کرتے ہیں اور خاص طور پر کوالا کیس کو مسلسل ایجنڈے پر رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ کچھ دیگر ممالک یورپی انسانی حقوق عدالت کے فیصلوں کو نافذ نہیں کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details