ترکی میں کورونا سے 5873 افراد ہلاک - turkey Reports covid 19
ترکی میں کورونا کا قہر جاری ہے، متاثرین کی تعداد 243،180 ہوگئی۔
ترکی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 1183 نئے کیسزکی تصدیق کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 243،180 ہوگئی۔
ترکی کے وزیر صحت فرحتین کوکا نے منگل کے روز اس تعلق سے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران 15 متاثرین کی ہلاکت سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 5،873 ہوگئی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 61،716 افراد کے نمونے لئے گئے اور اب تک مجموعی طور پر 5،387،751 افراد کی جانچ کی جاچکی ہے جس میں سے 1183 افراد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثر پائے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ اب تک ملک بھر میں 226،155 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور اسپتالوں میں گذشتہ تین دن کے دوران 32 فیصد مریضوں کی کمی واقع ہوئی ہے ، لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ اس وبا سے شدید متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔