کیوسوگلو نے کہا کہ ہم نے بار بار کہا ہے کہ اب ہم قبرص کے معاملہ پر مزید بات چیت نہیں کریں گے۔
ترکی کا قبرص پر مذاکرات سے انکار - ترکی اور قبرص کی خبریں
ترکی کے وزیر خارجہ میلوت کیوسوگلو نے کہا کہ ترکی قبرص کے قضیہ پر کوئی بات چیت نہیں کرے گا۔

ترکی کا قبرص پر مذاکرات سے انکار
انہوں نے کہا کہ سوئزر لینڈ کے کرانز-مونٹانا میں 2017 میں ہونے والے مذاکرات مکمل طور پر ناکام ہوگئے تھے اور اس پر پھر سے پہلے کی طرح بات چیت شروع کرنا ناممکن ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ 1974 سے ترکی اور یونان نے قبرص کے شمالی جزیروں پر قبضہ کررکھا ہے۔ قبرص کو متحد کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی حمایت سے کرانز-مونٹانا میں ہونے والے مذاکرات آخری مراحل میں ناکام ہوگئے تھے۔