اردو

urdu

ETV Bharat / international

Turkey, Qatar to Operate Kabul Airport: ترکی اور قطر کا کابل ہوائی اڈے کو چلانے کے لیے طالبان سے معاہدہ

دوحہ اور انقرہ نے مشترکہ طور پر کابل بین الاقوامی ہوائی اڈے Kabul Airport کو چلانے پر اتفاق کیا ہے اور بہت جلد ہی ترکی، قطری وفود Turkish, Qatari Delegations مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے کے لیے کابل کا دورہ کریں گے۔

Turkey, Qatar enter into deal with Taliban on running airport of Kabul
ترکی اور قطر کا کابل ہوائی اڈے کو چلانے کے لیے طالبان سے معاہدہ

By

Published : Dec 25, 2021, 6:16 PM IST

ترکی اور قطر نے کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور افغانستان میں چار دیگر ہوائی اڈوں کا انتظام کرنے کے لیے طالبان کے ساتھ ایک معاہدے Turkey, Qatar agreement with Taliban پر دستخط کیے ہیں۔

اناطولو خبر رساں ایجنسی نے جمعہ کو ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اس عرصے کے دوران تمام فریقین کے درمیان ہونے والی بات چیت موثر رہی، جس کے تحت انہوں نے آنے والے دنوں میں آپریشن پر کام کرنے کے لیے ایک تکنیکی گروپ بنانے پر اتفاق Turkey, Qatar to Operate Kabul Airport کیا ہے۔

ذرائع نے اناطولو کو بتایا کہ "ترکی اور قطر نے مشترکہ طور پر کابل بین الاقوامی ہوائی اڈے کو چلانے پر اتفاق Turkey, Qatar deal with Taliban کیا ہے۔" اس سلسلے میں مل کر کام جاری رکھنے کے لیے ترکی اور قطر کے وفود کابل کا دورہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کابل ایئرپورٹ بین الاقوامی فلائٹس کے لیے مکمل طور پر تیار: طالبان

اس سے قبل قطری ٹیکنیکل ٹیم نے 31 اگست کو امریکی انخلاء مکمل ہونے کے بعد کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی مرمت کی تھی۔

اگست کے وسط میں طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور پورے افغانستان میں بین الاقوامی اور مقامی پروازیں معطل کر دی گئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details