ترکی کے وزیر صحت ایف کوکا نے بتایا کہ کورونا کے 3 ہزار 122 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 10 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 600 ہو گئی ہے ۔
ترکی: کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ - کورونا کے 3 ہزار 122 نئے کیسز سامنے آئے ہیں
ترکی میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 122 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 4 ہزار 912 ہو گئی ہے ۔
کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ
آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ترکی میں کورونا وائرس کے 38ہزار 351 ٹیسٹ کئے گئے جس سے نمونوں کی جانچ کی تعداد بڑھ کر 8 لاکھ 30 ہزار 252 ہو چکی ہے۔
ترکی میں کل 21 ہزار 737 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 1 ہزار 790 مریضوں کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کرایا گیا ہے۔ ترکی میں 11 مارچ کو كووڈ -19 کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا۔