ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے بدھ کے روز ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان (UAE Crown Prince) کی میزبانی کی کیونکہ ترکی اور متحدہ عرب امارات اپنے کشیدہ تعلقات کو ٹھیک کرنے اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
ترک صدر رجب طیب اردوان اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید نے اقتصادی تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
ان معاہدوں میں دونوں ممالک کی اسٹاک ایکسچینج کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ اور توانائی اور صحت کے شعبے میں تعاون کے ایگریمنٹس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ ترک معیشت کو اس وقت بیرونی سرمایہ کاری کی سخت ضرورت ہے۔ حالیہ کچھ عرصے میں ترک کرنسی کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے کہا کہ ترک صدر سے ملاقات میں مفید مذاکرات کیے۔ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے امکانات پر زور دیا گیا ہے۔