ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے اپنے عہد کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم لیبیا میں امن، سلامتی، استحکام اور خود مختاری کے ساتھ تعاون کرنا جاری رکھیں گے۔
ترکی میڈیا کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے لیبیا کے موضوع پر منعقدہ دوسری برلن کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ہم لیبیا میں امن، سلامتی، استحکام اور خود مختاری کے ساتھ تعاون کرنا جاری رکھیں گے۔
انہوں نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم نے اقوام متحدہ اور جرمنی کی سربراہی میں جرمنی کے دارالحکومت برلن میں لیبیا کے موضوع پر منعقدہ دوسری برلن کانفرنس میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم لیبیا کے امن و استحکام اور خودمختاری کے ساتھ تعاون کرنا جاری رکھیں گے۔