وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پیر کے روز جاری بیان میں کہا کہ مسٹر ٹرمپ نے شمال مشرقی شام میں فوجی حملوں کو روکنے اور فوری طورپر جنگ بندی کو اپنانے کے لیے ترکی پر دباؤ ڈالنے کے واسطے ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کیا ہے۔
ترکی کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ کا فرمان۔ ایگزیکٹیو آرڈر محکمہ خزانہ اور محکمہ خارجہ کو ترک حکومت کی شخصیات ، اداروں پر جو شہریوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں یا امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں، پر پابندیوں پر غور کرنے اور لگانے کا حق دیتا ہے'۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کی وزارت دفاع اور توانائی پر پہلے ہی پابندئی لگائی جاچکی ہے۔ اس سے پہلے، امریکی محکمہ خزانہ نے کہا تھا کہ وزارتوں کے علاوہ ان وزارتوں کے سربراہان اور ترکی کے وزیر داخلہ کے خلاف پابندیوں کو نافذ کر رہا ہے۔
مسٹر پومپیو نے اس بات پر زور دیا کہ اس نئے ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت لگائی گئی پابندیوں سے بچنے کے لیے ترکی کو شمال مشرقی شام میں اپنے یکطرفہ فوجی کارروائی کو فوری طور پر روکنا چاہئے اور امریکہ کے ساتھ بات چیت شروع کرنی چاہئے۔