حج درخواستوں کو جمع کرنے کا آج آخری دن
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ جمعہ کو عازمین حج کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا، 25 جون دوپہر 1 بجے سے بکنگ اور حج پیکج کے حصول کی کارروائی شروع ہوجائے گی۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کا آخری دن 23 جون یعنی آج ہے۔ جمعہ کو عازمین حج کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کا آخری دن 23 جون یعنی آج ہے، آج رات 10 بجے تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ جمعہ کو عازمین حج کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا، 25 جون دوپہر 1 بجے سے بکنگ اور حج پیکج کے حصول کی کارروائی شروع ہوجائے گی۔
وزارت کے مطابق منتخب افراد کو میسج موصول ہونے کے 3 گھنٹے کے اندر اپنا پیکج خریدنا ہوگا، مقررہ وقت میں پیکج نہ لینے والے افراد کا نام فہرست سے نکال دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عازمین کی تعداد محدود، ٹورس اینڈ ٹراویلس ایجنسی مالکان مایوس
یاد رہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے 15 جون کو حج کی درخواستوں کے لیے لنک جاری کیا اور صرف 24 گھنٹے کے اندر وہاں ساڑھے 4 لاکھ درخواستیں موصول ہوگئی تھیں۔
(یو این آئی)