عراقی فوج نے یہ اطلاع دی ہے۔ آرمی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے میڈیا آفس نے بتایا کہ یہ راکٹ جمعرات کی رات دیر گئے مغربی بغداد کے علاقے ال بیجیہ سے فائر کیے گئے تھے۔ راکٹ خالی میدان میں گرنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
فوج نے بتایا کہ یہ حملہ رات میں ہوا دوسرا حملہ ہے۔ اس سے قبل ساؤتھ گرین زون میں الڈور ہائی وے کی جانب سے ایک راکٹ فائر کیا گیا تھا، لیکن وہ اپنے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہا اور البیجیہ میں گر گیا۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔