اس کی اطلاع مقامی میئر واشین سلمان نے جمعہ کے روز میڈیا پر دی ہے ۔ میئر کے مطابق ترک لڑاکا طیاروں نے شیلاڈزے شہر کے قریب سیڈان کے سرحدی علاقوں کو نشانہ بناکر کئے گئے حملوں میں 3 کرد شہری ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے کرد شہریوں کی عمر یں 30 سے 40 سال کے درمیان بتائی جارہی ہے۔
عراق: ترکی فضائی حملوں میں تین کرد شہری ہلاک - عراق فضائی حملوں
عراق کے شمالی صوبے دہوک کے سرحدی علاقوں میں ترکی کی جانب سے کئے گئے فضائی حملوں میں تین عراقی کرد شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔
![عراق: ترکی فضائی حملوں میں تین کرد شہری ہلاک](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7693276-847-7693276-1592636458288.jpg)
اہم بات یہ ہے کہ ترکی، کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کو نشانہ بناکر حملے کرتا رہتا ہے۔ ترکی ، امریکہ اور یوروپی یونین پی کے کے کو ایک دہشت گرد تنظیم سمجھتے ہیں۔