اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف زبردست احتجاج، استعفیٰ کا مطالبہ

اسرائیل میں ہزاروں افراد نے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کے خلاف ریلی نکال کر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور ان سے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا۔

thousands join anti netanyahu protest in israel, demanding his resignation
اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف زبردست احتجاج، استعفیٰ کا مطالبہ

By

Published : Feb 28, 2021, 6:19 PM IST

اسرائیل میں ہزاروں مظاہرین نے آج یروشلم میں واقع وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر جمع ہو کر زبردست طریقے سے احتجاج کیا اور ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف زبردست احتجاج، استعفیٰ کا مطالبہ

خیال رہے کہ یروشلم میں واقع اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر مسلسل سات ماہ سے احتجاجی مظاہرے ہر ہفتے ہو رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو

یروشلم میں رنگا رنگ مظاہرے کیے گئے اور اس دوران ہزاروں مظاہرین نے شرکت کی۔

اسرائیل نے ابھی ابھی تیسرے لاک ڈاون میں کچھ نرمی کی ہے اور وہ دنیا کی سب سے کامیاب ویکسینیشن مہم کی قیادت کر رہی ہے۔

وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو الگ الگ مقدمات میں دھوکہ دہی، اعتماد کی خلاف ورزی اور رشوت قبول کرنے کے الزامات کے تحت مقدمے کی سماعت میں ہیں اور مظاہرین کا خیال ہے کہ ان کا منصب ناقابل سماعت ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف زبردست احتجاج، استعفیٰ کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں:

شامی مہاجرین کے کیمپ میں آتشزدگی، چار افراد ہلاک، 18 زخمی

خاشقجی قتل معاملہ: عرب اتحاد نے امریکی رپورٹ مسترد کردی

وسطی اسرائیل کے ہوڈ ہاشرون سے تعلق رکھنے والے ایک مظاہرین نیٹزن ویسبرگ نے کہا کہ 'وزیر اعظم کے ہر فیصلے سے ان کا فائدہ ہوا ہے۔ لیکن انہوں نے اسرائیل کے شہریوں کو بہت مشکل صورتحال میں ڈال دیا ہے'۔

وہیں، مظاہرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو بدعنوانی کے الزام میں رہتے ہوئے ملک کی صحیح رہنمائی نہیں کرسکتے ہیں۔ اس لیے انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

بتا دیں کہ دو برس کے اندر اندر اسرائیل میں چوتھی مرتبہ عام انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ یہ انتخابات 23 مارچ کو منعقد ہوں گے۔ ادھر وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو عوام کے غصے کا سامنا ہے۔ اس کی وجہ کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لیے نیتن یاہو کی پالیسی اور عدلیہ میں ان کے خلاف بدعنوانی کے الزامات ہیں۔

کورونا بحران کے دوران اسرائیل کی معاشی حالت بہت زیادہ خراب ہوگئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ احتجاج کرنے والے زیادہ تر طلبا اور نوجوان ہیں، جن کی نوکریاں چلی گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details