اردو

urdu

By

Published : May 24, 2021, 10:10 AM IST

ETV Bharat / international

اسرائیل میں ہزاروں افراد نے فلسطین کے ساتھ امن کی حمایت کی

اسرائیل کے تل ابیب میں ہزاروں افراد فلسطین کے ساتھ امن کی حمایت کے لئے جمع ہوئے انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اتوار کے روز اس کی اطلاع دی، ریلی کا انعقاد انسانی حقوق کی تنظیم شالوم اچشیف (پیسن او) نے کیا تھا، یہ تنظیم فلسطین اسرائیل تنازعہ کے پرامن حل کی حمایت کرتی ہے۔ تنظیم نے ٹوئٹر پر لکھا، "تل ابیب میں ہزاروں افراد نے مساوات، امن اور فلسطین اور یہودی شراکت کی حمایت کی۔"

اسرائیل میں ہزاروں افراد نے فلسطین کے ساتھ امن کی حمایت کی
اسرائیل میں ہزاروں افراد نے فلسطین کے ساتھ امن کی حمایت کی

اسرائیلی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وسطی تل ابیب میں حبیما تھیٹر کے سامنے ہزاروں افراد جمع ہوئے۔ اجتماع سے خطاب کرنے والوں میں مصنف ڈیوڈ گراس مین اور اسرائیل کی بائیں بازو کی جماعتوں اور عرب پارٹیوں کی نمائندگی کرنے والے رہنما شامل تھے۔اس دوران لوگوں نے فلسطین کے ساتھ مکمل امن معاہدے پر زور دیا۔

اسرائیل میں ہزاروں افراد نے فلسطین کے ساتھ امن کی حمایت کی

دریں اثناء امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی پاسداری کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دو ریاستوں کا قیام ہی اسرائیل۔فلسطین تنازع کا واحد حل ہے۔ وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ ڈیمو کریٹک پارٹی اب بھی اسرائیل کی حمایت کرتی ہے اور ہم دعاگو ہیں کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان سیز فائر برقرار رہے۔ انہوں نے دونوں اطراف فرقہ وارانہ لڑائی کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی سلامتی یقینی بناتے ہوئے غزہ کے عوام کی مدد کی جائے۔

اسی کے ساتھ بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے اسرئیلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس میں عرب اور یہودیوں کے درمیان تصادم کو روکیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی پاسداری کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دو ریاستوں کا قیام ہی اسرائیل۔فلسطین تنازع کا واحد حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ بھی اصرار کریں گے کہ اسرائیلی شہریوں، عرب اور یہودی دونوں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے جب کہ فلسطینیوں کو بھی اسرائیل کے موجود ہونے کے حق کو تسلیم کرنا چاہیے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details