ترکی کے فوجی سربراہ کے بیان کے مطابق، شمالی عراق میں کرد شدت پسندوں نے فوجی کارروائیوں کے دوران 13 ترک شہریوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
ترکی کے وزیر دفاع ہولوسی اکار کے مطابق، ترک فورسز نے تین روز تک جاری رہنے والی فوجی کارروائیوں کے دوران 48 کرد شدت پسندوں کو ہلاک کیا ہے اور تین ترک فوجیوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی شمالی عراق علاقے میں فوجی آپریشن ختم ہوا۔
ایک پریس کانفرنس کے دوران ہولوسی اکار نے کہا کہ ہلاک ہونے والے کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) سے تعلق رکھنے والے افراد میں مسلح گروہ کے تین سینئر ممبر شامل ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ دو شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس کارروائی میں تین ترک فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ ترک فوج نے بدھ کے روز شمالی عراقی میں کردش ورکرز پارٹی (پی کے کے) شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کے تیسرے مرحلے کا آغاز کیا تھا۔